ایم کیوایم پاکستان کے احتجاجی مظا ہر ے میں منظور کی گئیں قراردادیں

ہفتہ 23 فروری 2019 23:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام آج کر اچی پر یس کلب پر ہونیو الے احتجاجی مظا ہرے کے تو سط سے بھارت کی جا رحیت ،ہٹ دھر می ،جنگی جنون کی پر زور مذمت کر تے ہیں ۔یہ احتجاجی مظا ہر ہ بھار ت کے نام نہا د ،سیکولر چہر ے کو بے نقاب کر تا ہے اور کشمیر ی عوام سے اظہا ر یکجہتی کر تے ہو ئے انہیں استصوا ب رائے دینے کا مطا لبہ کر تا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ مظا ہر ہ بھارت کو متنبہہ کر تا ہے کہ ہما ری امن کی کو ششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے پاکستان کے عوام مسلح افو اج کے ہمر اہ بھارت کے ہر قسم کے عزائم کا بھر پو ر جو اب دینے کی صلا حیت رکھتے ہیں ۔یہ احتجاجی مظا ہر ہ اقوام متحد ہ سے مطا لبہ کر تا ہے کہ بھارت کی جا رحیت اور کنٹرول لا ئن پر امن کی خلا ف ورزی کا نو ٹس لینے کیلئے مبصر میشن بھیجے ۔یہ مظا ہرہ بھارت کے اس الزام کی بھر پو ر طر یقے سے تر دیدکر تا ہے کہ پاکستان پلو امہ سمیت دہشت گر دی کے کسی بھی واقعہ میں بر اہ راشت ملو ث نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :