محبوبہ مفتی نے بھارت کو جنگ سے خبردار کر دیا
بھارت پاکستان سے جنگ سے باز رہے کیونکہ بھارت کو اس جنگ سے کوئی فائدہ نہیں ملے گا،سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر
سید فاخر عباس ہفتہ 23 فروری 2019 22:19
(جاری ہے)
تاہم سدھو نے ان کی تمام کوششوں پر پانی پھیر دیا۔
بھارتی جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی کے مطالبے کے جواب میں سدھو کا کہنا تھا کہ ان کی لڑائی میں امن دشمنوں سے ہے،بے گناہوں سے نہیں ہے۔اجلاس میں پاکستان کی مخالفت کرنے والے ممبران اسمبلی نے انہتائی نازیبا زبان استعمال کی تاہم نوجوت سنگھ سدھو ڈٹے رہے اور پاکستان مخالف بیان نہیں دیا۔دوسری جانب ھارت کی معروف صحافی سدھیندراکلکرنی نے وزیر اعظم عمران خان کی پالیسی کی حمایت کرتے ہوئے اپنی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انکا کہنا تھا کہ عمران خان کی فراخدلی جیساجواب بھارت نےنہیں دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسائل کےحل کیلئےماحول بہتربنانادونوں ملکوں کی ذمہ داری ہے۔پاکستان اوربھارت مسائل مذاکرات سےحل کریں۔اس وقت بھارت میں جنگی جنون پرافسوس ہوتاہے۔انکا کہنا تھا کہ بھارت میں بدلےکی بات ہورہی ہےجبکہ تبدیلی کی ضرورت ہے۔پاک بھارت مسائل کاحل گولی نہیں بولی سےہوگا۔عمران خان اورمودی کےدرمیان ملاقات ہونی چاہیے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک بھارت جنگوں سےکچھ حاصل نہیں ہوا۔یقین ہےالیکشن کےبعدحالات میں بہتری آئےگی۔اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی وزیر اعظم عمران خان کو ایک موقع دینے کی حمایت کر کردی۔انکا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں جنگوں کی بات کوئی جاہل اور گنوار ہی کر سکتا ہے۔اگر وزیر اعظم عمران خان کچھ الگ کر کے دکھانا چاہتے ہیں تو بھارت کو چاہیے کہ انکو موقع دے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تو بھارتی ترنگا اٹھانے والا کوئی نہیں ہوگا۔بھارتی میڈیا نے وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کرنے پر مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو بھارت کا غدار قرار دے دیا۔تاہم اس کے باوجود محبوبہ مفتی اپنے موقف پر ڈٹ گئی ہیں۔انہوں نے ایک بار پھر بھارت کو خبردار کیا ہے کہ بھارت پاکستان سے جنگ سے باز رہے کیونکہ بھارت کو اس جنگ سے کوئی فائدہ نہیں ملے گا بلکہ بھارت کو جنگ سے نقصان ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.