پی ایس ایل 4،کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کےلئے 144رنزکا ہدف دیدیا

بین ڈنک اور عامر یامین کی عمدہ بلے بازی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 23 فروری 2019 22:35

پی ایس ایل 4،کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کےلئے 144رنزکا ..
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23فروری 2019ء) پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے 13ویں میچ میںکراچی کنگز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 144رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔ شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈنے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، کراچی کنگز کے لیے بابر اعظم اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا تاہم منرو بغیر کوئی رن بنائے رومان رئیس کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے ،لیگ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے اویس ضیاء3رنز بنا کر محمد موسی کی گیند پر پوویلین لوٹے ، کولن منرو بھی محض5رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر آﺅٹ ہوئے،بابر اعظم اچھی فارم میں نظر آرہے تھے تاہم27رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوگئے ،لیام لیونگ سٹون صرف 22رنز بنا کر فہیم اشرف کا دوسرا شکار بنے،کپتان عماد اعظم بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹ گئے،عامر یامین اور بین ڈنک نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساتویں وکٹ کے لیے 69رنز جوڑے ،ڈنک 49اور عامریامین 35رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باﺅلر رہے جب کہ رومان رئیس اور محمد موسیٰ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کی قیادت شاداب خان انجام دے رہے ہیں، فاسٹ باﺅلر محمد سمیع آرام کی غرض سے ٹیم کا حصہ نہیںہیں، کراچی کنگز کی قیادت کے فرائض عماد وسیم انجام دے رہے ہیں۔کراچی کنگز کی ٹیم میں نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز کولن منرو کو شامل کرلیا گیا ہے۔