کنگنا رناوت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی

کنگنا رناوت اپنے لولے لنگڑے اور نقلی گھوڑے پر بیٹھ کر لاہور پر حملہ کررہی ہیں،پاکستان کی تباہی کے خواب دیکھنے والی کنگنارناوت کی ویڈیو نے انکا مذاق بنا دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 23 فروری 2019 22:59

کنگنا رناوت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 فروری 2019ء) : پلوامہ واقعہ کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں کافی تناو نظر آتا ہے۔ایک جانب بھارت کی جانب سے پلوامہ واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈالا جارہا ہے تو دوسری جانب بھارت پاکستان پر دباو ڈال کر سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔پلوامہ واقعہ کے بعد مسلسل بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحانہ رویہ اپنایا جا رہا تھا۔

جارحانہ رویہ اپنانا میں صرف بھارتی حکومت اور تنگ نظر متعصب تنظیمیں ہی شامل نہیں ہیں بلکہ بالی وڈ کے متعدد اہلکار اور سابق کرکٹر بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھو کر توجہ سمیٹنے میں لگے ہوئے ہیں انہی میں سے ایک کنگنا رناوت بھی ہیں کچھ روز قبل انکی جانب سے دیا گیا انٹرویو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

(جاری ہے)

کنگنا رناوت نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں پلوامہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان پر ہی برس پڑیں۔

کنگنا نے بھارتی شاعر جاوید اختر کی اہلیہ شبانہ عظمی پر بھی تنقید کی اور انہیں بھارت اور پاکستان کے درمیان فنکارانہ تعلقات کی وجہ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے صرف ہماری قوم کی سیکورٹی پر حملہ نہیں کیا بلکہ کھلے عام اور ذلت آمیز طریقے سے ہماری آزادی پر بھی حملہ کیا ہے۔اب ہمیں پاکستان کے خلاف فیصلہ کن اقدمات کرنے کی ضرورت ہےورنہ اس وقت غصے کے عالم میں ہماری خاموشی کا غلط مطلب لیا جائے گا۔

آج بھارت خون میں بہہ رہا ہے۔ہمارے بیٹوں کی ہلاکتیں ہماری آنتوں میں خنجر کھونپ رہی ہیں۔اس صورتحال میں اگر کوئی بھی امن کے بارے میں لیکچر دے تو اس پر کالی سیاہی پھینک دینی چاہئیے یا پھر اسے گدھے پر بٹھا دینا چاہئیے۔کنگنا کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بے شمار مخالفین قوتیں ہیں۔اور یہ اینٹی نیشنل دشمنوں کا پیغام بڑھاتے ہیں۔

لیکن اب فیصلہ کن وقت ہے اب ہماری توجہ پاکستان پر پابندی نہیں بلکہ پاکستان کی تباہی پر ہونا چاہیے۔اس واقعے بعد پاکستان میں انکے خلاف خاصا ردعمل دیکھا جارہا تھا تاہم انکی حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے پاکستان کی تباہی کی خواہاں کنگنا رناوت کو مذاق بنا دیا ہے۔کنگنا حال ہی میں ایک فلم کی شوٹنگ میں مشغول ہیں جہاں وہ قدم زمانے نے لڑی جانے والی جنگ کا سین فلما رہی ہیں جہاں انکے اردگرد موجود لوگ تو حقیقی گھوڑوں پر سین فلما رہی ہیں مگر بڑھ چڑھ کر پاکستان کی تباہی کے خواب دیکھنے والی کنگنا ایک نقلی گھوڑے پر سوار ہیں۔

انکی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔اس ویڈیو کے سامنے آنے پر انکا خاصا مذاق اڑایا جا رہا ہے کہ کنگنا اپنے لولے لنگڑے گھوڑے پر بیٹھ کر حملہ کرنے جا رہیں ہیں۔