Live Updates

بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کے مثبت اثرات چند دنوں میں نظر آئیں گے، ڈاکٹر رمیش

پیر 25 فروری 2019 16:29

بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کے مثبت اثرات چند دنوں میں نظر آئیں گے، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کے مثبت اثرات چند دنوں میں نظر آئیں گے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ مودی حکومت کی دعوت پر بھارتی گیا تھا اور یہاں سے اجازت ملنے کے بعد ہی گیا تھا، وہاں بھارتی وزیراعظم مودی، وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقاتیں ہوئیں جبکہ میری وہاں جو بات چیت ہوئی اس کے مثبت اثرات چند دن میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

رمیش کمار نے کہا کہ ہر ایشو، ہر اینگل پر نریندر مودی سے بات کی، تفصیلات نہیں بتاسکتا، میری وزیراعظم مودی سے ملاقات کے 12 گھنٹوں کے بعد ان کا مثبت بیان سامنے آیا، کچھ دنوں میں میری ملکی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی، آگے چل کر آپ دیکھیں گے بہت اچھی فضا نظر آئے گی۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد قائم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کروں گا، آپ دیکھیں گے 70 سال کے مسائل خوبصورتی سے حل کی جانب جاتا دیکھیں گے اور چند دنوں میں دونوں اطراف سے اعتماد سازی کے اقدامات سامنے آئیں گے جب کہ پاک بھارت کو یورپ جیسے حالات میں لانا میراخواب ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات