الیکشن کمیشن نے ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ کی نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ، 13مارچ کو سنایا جائیگا

پیر 25 فروری 2019 17:23

الیکشن کمیشن نے ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ کی نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2019ء) الیکشن کمیشن نے ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ کی نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ 13مارچ کو سنایا جائیگا۔ پیر کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن کمیشن نے سماعت کی۔ سماعت کے دور ان ارشد وہرہ نے نااہلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی۔ وکیل نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم میں فرق ہے،وکیل ارشد وہرہ نے کہاکہ ارشد وہرہ نے ایم کیو ایم سے علیحدگی اختیار کی،وکیل ارشد وہرہ نے کہاکہ ارشد وہرہ کی نااہلی کی درخواست ایم کیو ایم پاکستان نے دائر کی،وکیل ارشد وہرہ نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان میرے خلاف درخواست نہیں لا سکتی،وکیل ارشد وہرہ نے کہاکہ الطاف حسین کی ملک دشمنی کیوجہ سے ایم کیو ایم چھوڑی،ارشد وہرہ نے کہاکہ فاروق ستار،خالد مقبول صدیقی الیکشن کمیشن کو گمراہ کررہے ہیں،وکیل ارشد وہرہ نے کہاکہ ندیم نصرت کی جگہ فاروق ستار نے خود کو 2017 میں ایم کیو ایم پاکستان کو کنونئیر ظاہر کردیا۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم پاکستان کے وکیل نے ارشد وہرہ کے الزامات کی تردید کردی۔ وکیل ایم کیو ایم نے کہا کہ ارشد وہرہ کے وکیل الیکشن کمیشن گمراہ کررہے ہیں۔وکیل ایم کیو ایم پاکستان نے کہاکہ ایم کیو ایم اور ایم کیو ایم پاکستان ایک ہی جماعت تھی۔ وکیل ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ کنوئنیر کیلئے ندیم نصرت کے کاغذات جمع ہوئے تھے دوہری شہریت کیوجہ سے نوٹیفکیشن نہیں ہوا تھا،وکیل ایم کیو ایم پاکستان نے کہاکہ پہلے فاروق ستار اب خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ہیں۔الیکشن کمیشن نے ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ کی نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ 13مارچ کو سنایا جائیگا