لویہ جرگہ افغان حکومت کی طرف سے مذاکرات میں سرخ لکیروں کا تعین کرے گا

جرگہ مارچ کے وسط میں،دو ہزار عمائدین اور قبائلی رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے،رکن اعلیٰ امن کونسل

منگل 26 فروری 2019 12:13

لویہ جرگہ افغان حکومت کی طرف سے مذاکرات میں سرخ لکیروں کا تعین کرے گا
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2019ء) اعلیٰ امن کونسل کے ایک نمائندے نے بتایاہے کہ طالبان کے ساتھ ممکنہ امن مذاکرات کی کوششوں میں افغان عمائدین اپنے ایک جلاس میں کابل حکومت کی طرف سے سرخ لکیروں کا تعین کریں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک گفتگومیں اعلیٰ امن کونسل کے ایک نمائندے نے بتایاکہ لویہ جرگہ کا اجلاس مارچ کے وسط میں ہو گا، جس میں ملک بھر سے دو ہزار سے زائد عمائدین اور قبائلی رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس اجلاس میں مقرر کی جانے والی حدود افغان حکومت کسی بھی صورت عبور نہیں کرے گی۔ طالبان کے ساتھ کوئی ممکنہ امن معاہدہ کس طرح کا ہونا چاہیے، اس بارے میں افغان حکومت، ملکی حزب اختلاف اور سول سوسائٹی میں واضح اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔