شامی صدر کا دورہ ایران،خامنہ ای اورروحانی سے ملاقاتوں میں اظہارتشکر

بشارالاسد نے جاری تنازع کے دوران اپنی حکومت کی ہر طرح سے حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا ،شامی ایوان صدر

منگل 26 فروری 2019 12:43

شامی صدر کا دورہ ایران،خامنہ ای اورروحانی سے ملاقاتوں میں اظہارتشکر
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2019ء) شامی صدر بشار الاسد نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے تہران میں ملاقات کی ہے۔ ان کا شام میں2011 کے اوائل میں اپنے خلاف عوامی احتجاجی تحریک اور پھر خانہ جنگی چھڑنے کے بعد ایران کا یہ پہلا دورہ ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق شامی ایوانِ صدر کے ایک بیان میں کہاگیاکہ ملاقات کے دوران میں بشارالاسد نے ایران کا شام میں جاری تنازع کے دوران میں اپنی حکومت کی ہر طرح سے حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

شامی صدر نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے بھی ملاقات کی ہے۔ایران اور شام کی سرکاری خبررساں ایجنسیوں نے ان دونوں ملاقاتوں کی تصاویر جاری کی ہیں۔ان میں بشار الاسد تنہا ہی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور حسن روحانی سے ملاقات کرتے نظر آرہے ہیں اور ان کے ساتھ کوئی اور شامی عہدہ دار نہیں ہے۔تاہم ان دونوں ملاقاتوں میں سپاہِ پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کو ان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :