Live Updates

بھارت کی طرف سے کی گئی حماقت کی مذمت کرتا ہوں،رمیش کمار

میرے پاس آج بھی مایوسی نہیں ہے،جنگ دنیا کی نوے فیصد آبادی ختم کر دیں گے، میڈیا سے گفتگو

منگل 26 فروری 2019 15:23

بھارت کی طرف سے کی گئی حماقت کی مذمت کرتا ہوں،رمیش کمار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2019ء) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے کہاہے کہ بھارت کی طرف سے کی گئی حماقت کی مذمت کرتا ہوں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رمیش کمار نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کی گئی حماقت کی مذمت کرتا ہوں۔رمیش کمار نے کہاکہ پاکستان کی فوج چھ لاکھ نہیں بائیس کروڑ ہے۔

رمیش کمار نے کہا کہ بھارت جا کر انہیں کہا تھا حالات خراب نہ کریں۔

(جاری ہے)

رمیش کمارنے کہاکہ بھارت کو کہا تھا ایک ہفتے میں ہم آپ کو جواب دیں گے۔رمیش کمار نے کہا کہ آج بھی میں امن کی بات کرتا ہوں۔رمیش کمار نے کہاکہ میں نے بھارت جا کر اپنا فرض ادا کیا۔رمیش کمار نے کہاکہ میرے پاس آج بھی مایوسی نہیں ہے۔رمیش کمار نے کہاکہ جنگ دنیا کی نوے فیصد آبادی ختم کر دیں گے۔رمیش کمار نے کہا کہ پاک فوج کی طرف سے فوری جواب پر آرمی چیف کو سلام پیش کرتا ہوں۔ رمیش کمار نے کہاکہ آگے جا کر حالات دیکھ کر ہم بہتر جواب دیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات