سبی اور گردونواح میں 3 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس ، شہریوں میںخوف وہراس پھیل گیا

منگل 26 فروری 2019 17:20

سبی اور گردونواح میں 3 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس ، شہریوں میںخوف وہراس ..
سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2019ء) بلوچستان کے علاقے سبی اور اسکے گردونواح میں 3 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی اوراس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے،جھٹکے شروع ہوتے ہی شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر آگئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع سبی میں محسوس کیے جانے والے زلزلے کا مرکزسبی سے 90 کلومیٹرجنوب مغرب میں تھا، زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹرریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :