بھارتی سرحدی خلاف ورزی پر جلد بلوچستان اسمبلی کااجلاس طلب کیا جائے ، جان محمد جمالی

بھارتی جارحیت پر بحث کی جائے اور پاک فوج سے بھر پور اظہار یکجہتی کی جائے،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان

منگل 26 فروری 2019 22:59

بھارتی سرحدی خلاف ورزی پر جلد بلوچستان اسمبلی کااجلاس طلب کیا جائے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2019ء) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ بھارتی سرحدی خلاف ورزی پر جلد بلوچستان اسمبلی کااجلاس طلب کیا جائے جس میں بھارتی جارحیت پر بحث کی جائے اور پاک فوج سے بھر پور اظہار یکجہتی کی جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیاانہوں نے مودی سرکاری کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سرحدی خلاف پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہ پاک فوج سے اظہار یکجہتی اورسرحدی خلاف ورزی پر بلوچستان اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے جس میں بھارتی افواج کے بار بار سرحدی خلاف ورزی اور منفی ہتکھنڈوں پر بحث کی جائے اجلاس میںپاک فوج سے بھر پور اظہاریکجہتی کا اظہار کیا جائے اور اسمبلی اجلاس میں تمام جاعتیں ایک آواز ہوکر بھارت کو للکار ے کہ پاکستا ن پر حملے کا سوچا ہی ناجائے ورنہ بلوچستان کا بچہ بچہ اٹھ کھڑا ہوکر اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوکر بھر پور جواب دینا جانتی ہیں انہوں نے کہا کہ مود ی انتخابات میں اپنی کامیابی کے لئے ایسی ہچوئے ہتکھنڈوں پر اتر گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہیں کہ مودی سرکارامن و بھائی چارگی نہیں چاہتی ہیں بھارتی سرکار کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ ایسے منفی حرکتوں سے باز آجائے ۔