ہمارے جذبے بلند ہیں اور ہم پاک فوج کے سنگ ہیں،بھارت کو پہلا سرپرائز مل گیا ہے ،شوبز شخصیات

پوری پاکستانی قوم پاک آرمی کے ساتھ ہے،میگھا،بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے ماہ نور،ہمارے جذبے بلند ہیں ہم پاک فوج کے سنگ ہیں،باؤ اصغر وطن عزیز کی سلامتی کیلئے جان بھی قربان ہے ،بھارت کو پہلا سرپرائز مل گیا ہے ،ثناء نور ،اجمل ملک،بھارت کو ابھی اور کفارہ دا کرنا پڑے گا اسے اور سرپرائز بھی ملے گا،فرح ناز

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 27 فروری 2019 12:45

ہمارے جذبے بلند ہیں اور ہم پاک فوج کے سنگ ہیں،بھارت کو پہلا سرپرائز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 فروری2019ء) پاکستان کی حدود میں بھارتی فضائیہ کی دراندازی پر پاکستان شوبز شخصیات کا ردوعمل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امن کے ازلی دشمن بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے شوبز شخصیات بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں ،اداکارہ ماہ نو ر کا کہنا ہے کہ بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے،اداکار وگلو کارہ میگھا نے بھی ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ مودی کا جب دل کرتا ہے بن ویزے کے پاکستان آتا ہے اور دعوت کھا کر واپس بھارت جاکے پاکستا ن سے بدلہ لینے کی باتیں کرتا ہے مودی سرکار یہ جان لے کہ پوری پاکستانی قوم پاک آرمی کے ساتھ ہے ،پروڈیوسر ورائٹر باؤ اصغر علی نے کہا کہ مودی سرکار امن کا ازلی دشمن ہے اب بھی نریندر مودی انتخابات جیتنے کی دھن میں خطے کے امن کے درپے ہے اور ہماری پاک فوج نے بھارت کو پہلا سرپرائز دیدیا ہے،اسی طرح مصنف و ہدایتکار ڈاکٹر اجمل ملک نے اپنے جذبات کا اظہار کیا کہ وطن عزیز پیارے پاکستان کی سلامتی کیلئے جان بھی قربان ہے ،فلمسٹار فرح ناز کا کہنا ہے بھارت کو پاکستانی کی طرف سے پہلا سرپرائز مل گیا ہے مگر ابھی بھارت کو اورا کفارہ دا کرنا پڑے گااس کے علاوہ ،ایم اے تبسم،افشا زیبی،ثنا ء نور ،غزل شاہ،عابدہ بیگ ،ڈاکٹر اجمل ملک،شاہد خان،وفا چوہدری،افضل ماہی،بیدیا،انمول پرنس،چاندنی ملک امانت راہی ودیگرنے اپنے جذبات کہا کہ پاک فوج دشمن کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے اورپوری پاکستانی قوم متحد اور اپنی پاک فوج کے جوشیلے نوجوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،پاکستان کا ہر فرد مرد مجاہد ہے اور وطن عزیز کے تحفظ و دفاع کیلئے اپنے خون ہر قطرہ بہانے کیلئے تیار ہے ۔