بھارت نے اندرون شہر پروازوں کے لیے زیر استعمال نو ائیرپورٹس بند کردیئے

چندی گڑھ،پٹھان کوٹ اورحلوارہ ائیرپورٹس پر ہائی الرٹ بھی جاری،تمام ائیرلائنزنے مسافروں کو آگاہ کردیا

بدھ 27 فروری 2019 15:20

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2019ء) پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد بھارت نے اندرون پروازوں کے لیے استعمال ہونیوالے نو ائیرپورٹس بند کرنے کا اعلان کر دیا،بھارتی ٹی وی کے مطابق سری نگر ائیرپورٹ حکام نے بتایاکہ سری نگر،جموں،لھی،پٹھان کوٹ،امرتسر،شملہ،کانگارا،کولومنالی اورپٹھو گراہ ائیرپورٹس کو عام شہریوں کے سفر کے لیے بند کردیاگیا ہے،انہوں نے بتایاکہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث مذکورہ تمام نو شہروں میں فلائٹ آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا ہے ،ائیرپورٹ حکام نے بتایاکہ انہیں ائیرٹریفک کنٹرولر کی جانب سے احکامات موصول ہوئے ہیں کہ عام شہریوں کے لیے مذکورہ نو ائیرپورٹس کے درمیان تمام قسم کے فلائٹ آپریشنز معطل کر دیئے جائیں،انہوں نے کہاکہ چندی گڑھ،پٹھان کوٹ اورحلوارہ ائیرپورٹس پر ہائی الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔