پاکستان کے شہبازوں نے دشمن کے جہاز مار گرائے اور دشمن کے کچھ افراد کو گرفتار کیا ہے،سید ناصر حسین شاہ

نریندر مودی اپنی الیکشن مہم کو کامیاب بنانے کے لیے خطے میں عدم استحکام اور امن و امان کو خرابی کرنے کوشش کررہا ہے ،صوبائی وزیر جیل خانہ جات

بدھ 27 فروری 2019 18:03

پاکستان کے شہبازوں نے دشمن کے جہاز مار گرائے اور دشمن کے کچھ افراد کو ..
خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2019ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات اور ورکس اینڈ سروسز سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی دراندازی اور پاکستان پر حملے کے خلاف پاک فضائیہ، پاک فوج کے شہبازوں نے دشمن کے جہاز مار گرائے اور دشمن کے کچھ افراد کو گرفتار کیا ہے، نریندر مودی اپنی الیکشن مہم کو کامیاب بنانے کے لیے خطے میں عدم استحکام اور امن و امان کو خرابی کرنے کوشش کررہا ہے پوری دنیا کو خبر ہے کہ پاکستان کی فوج ہر حالت کے لیے تیار ہے ۔

اللہ کے کرم سے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ویژن کے لحاظ سے پاکستان ایٹمی قوت ہے اگر حملہ ہوا تو بھارت اپنی بربادی کا خود ذمہ دار ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریکروٹمنٹ پولیس ٹریننگ سینٹر خیرپور میں 69 ویں پاسنگ آٹ پریڈ کی تقریب اور سینٹرل جیل خیرپور کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ نریندر مود اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے ورنہ اس کو ایسا سبق سکھایا جائے گا کہ ساری زندگی یاد رکھے گا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج ہر سطح پر تیار ہے اور تمام سیاسی پارٹیوں سمیت پوری قوم ایک پلیٹ فارم پر ہے اور ملکی دفاع کے لیے ہم ہ وقت تیار ہے ۔ دوری کے دوران سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے سیکریٹری مظہر خان، انجینئر ایاز میمن، زاہد حسین قریشی، جیل سپرنٹینڈنٹ منصور احمد قریشی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عبدالرف کانہر، عمران ڈھوٹ، غلام اکبر اجن، ڈاکٹر ابو طالب اور دیگر افسران موجود تھے ۔

صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے جیل کے باورچی خانے ، اسپتال، میڈیکل اسٹور اور بیرکوں کا معائنہ کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تمام تر بنیادی سہولتوں، جیل کی بیرکوں اور دیگر جگہوں کے مرمتی کام کے سلسلے میں چارٹر ترتیب دے کر رپورٹ فراہم کریں ۔ سید ناصر حسین شاہ نے باورچی خانے کے دورے کے دوران کہا کہ پیپلز پارٹی کے کو چیئر مین سابق صدر آصف علی زرداری کی خواہش ہے کہ سندھ کی تمام جیلوں میں موجود باورچی خانوں کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے پاروچیوں کو سخت گرمی اور سردی میں بہتر ما حول فراہم کیا جائے ۔

ادھر پولیس ٹریننگ سینٹر میں 69 ویں پاسنگ آٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ میں کانوائے کے علاوہ سفر کرنا دشوار تھا سندھ پولیس کی موثر کوششوں سے امن و امان بحال اور سفر آسان ہوا ہے پولیس اہلکاروں کو جدید طر ز پر تربیت اور اسلحہ کی فراہمی کی جارہی ہے انہوں نے سندھ میں امن و امان بحال کرنے پر سندھ پولیس کے جوانوں کو خراج پیش کیا ۔

انہوں نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی بیوہ اور ورثا کو ایک کروڑ روپے ، نوکری اور ریٹائرمنٹ تک مکمل تنخواہ اور رہائشی پلاٹ بھی فراہم کیے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر ٹریننگ سینٹر کے پرنسپل ایس پی محمد انور بگٹی نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے سینٹر میں ضروریات اور دیگر کاموں کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی اور آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریننگ شوکت عباس، ایس ایس پی عمر طفیل، پریس کلب خیرپور کے صدر غلام قادر سومرو، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سکھر منیر کھورو، اے ایس پی ڈاکٹر عمرا ن سمیت دیگر پولیس اہلکاروں اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔