ہماری پوزیشن واضح ہے، کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے، سردار ایاز صادق

بھارت نے دوبارہ ایسی حرکت کی تو ہماری افواج تیار ہیں، بیان

بدھ 27 فروری 2019 22:42

ہماری پوزیشن واضح ہے، کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے، سردار ایاز صادق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء وسابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہماری پوزیشن واضح ہے، کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے، بھارت نے دوبارہ ایسی حرکت کی تو ہماری افواج تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء وسابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہماری پوزیشن بڑی کلیئر ہے۔ اگر بھارت نے دوبارہ ایسی حرکت کی تو ہماری افواج تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مظاہرہ آج سب نے دیکھ ہی لیا اوراس حوالے سے کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی دیکھے کشمیر میں مسلمانوں کے ساتھ کیسے ذیادتی ہو رہی ہے۔