پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ

پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد ایوب اور ڈرائیور زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 28 فروری 2019 09:15

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری۔2019ء) پشاور کے علاقے حیات آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پشاور ہائیکورٹ کے جج زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق حیات آباد میں پشاور ہائیکورٹ کے جج کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی کینٹ وسیم ریاض کے مطابق حیات آباد فیز 5 میں نامعلوم افراد نے پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ایوب کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ زخمی جج اور ڈرائیور کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ جائے وقوعہ پر پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد پہنچ چکی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کی جگہ سے کلاشنکوف، نائن ایم ایم کے خول ملے ہیں۔