منشا بم ،اسکے بیٹے کی قبضہ کے مختلف کیسز میں درخواست ضمانت خارج

جمعرات 28 فروری 2019 17:25

منشا بم ،اسکے بیٹے کی قبضہ کے مختلف کیسز میں درخواست ضمانت خارج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2019ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قبضہ مافیا کے سرغنہ منشا بم اور اسکے بیٹے عاصم منشا کے خلاف قبضہ کے مختلف کیسز میں درخواست ضمانت خارج کر دی ۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 3کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ملزموں کی جانب سے وکیل فرہاد علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے ۔

ملزموں کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس کے پاس ملزموں کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہے،عدالت ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرے۔تاہم عدالت نے دلائل سننے کے بعد قبضہ کے 6 مختلف کیسز میں منشا بم اور عاصم منشا کی درخواست ضمانت خارج کر دی ۔عدالت نے تھانہ جوہر ٹائون میں اور تھانہ ٹان شپ میں درج 6 مقدمات میں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کی۔