Live Updates

نوجوت سنگھ سدھو کا بھارتی پائلٹ کی رہائی سے متعلق عمران خان کے اعلان کا خیرمقدم

جمعرات 28 فروری 2019 22:04

نوجوت سنگھ سدھو کا بھارتی پائلٹ کی رہائی سے متعلق عمران خان کے اعلان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2019ء) سابق بھارتی کرکٹر اور کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی پائلٹ کی رہائی سے متعلق عمران خان کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ ہر اچھا قدم اپنا راستہ خود بناتا ہے، عمران خان کے خیر سگالی اقدام سے بھارتی عوام کو خوشی ملی ہے۔

(جاری ہے)

سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی پائلٹ کی رہائی سے متعلق عمران خان کے بیان کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہر اچھا قدم اپنا راستہ خود بناتا ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کے خیر سگالی اقدام سے بھارتی عوام کو خوشی ملی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات