خنجراب سے کے گوادر تک پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے ،حافظ حفیظ الرحمن

قوم کو فضائیہ کے شاہینوں پہ فخرہے ،معاملات جنگ کی بجائے مذاکرات کی میز پہ حل ہونے چاہئیں،جوھری ہتھیاروں کے حامل ممالک کو جنگ کا سوچنا بھی نہیں چاہئے یہ کسی کے حق میں نہیں، گلگت بلتستان کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب

جمعہ 1 مارچ 2019 00:00

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2019ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاہے کہ خنجراب سے کے گوادر تک پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی قسم کے چیلنج سے نبردآزما ہونے کیلئے بالکل تیار ہے، قوم کو فضائیہ کے شاہینوں پہ فخرہے ،معاملات جنگ کی بجائے مذاکرات کی میز پہ حل ہونے چاہئیں،جوھری ہتھیاروں کے حامل ممالک کو جنگ کا سوچنا بھی نہیں چاہئے یہ کسی کے حق میں نہیں۔

گلگت بلتستان کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ خنجراب سے کے گوادر تک پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کے مانند پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی قسم کے چیلنج سے نبردآزما ھونے کیلئے بالکل تیار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پوری قوم کو فضائیہ کے شاہینوں پہ فخر ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معاملات جنگ کی بجائے مذاکرات کے میز پہ حل ہونے چاہئیں ۔

انہوں نے کہا کہ جوہری ہتھیاروںکے حامل ممالک کو جنگ کا سوچنا بھی نہیں چاہئے کیونکہ یہ کسی بھی ملک کے حق میں نہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی سے کیسے نکلا جائے کیونکہ جنگ کسی طرح بھی کسی قوم کے مفاد میں نہیں ۔ پاک فوج کا حوصلہ بلند کرنے کیلئے کردار ادا کرنے پر انہوں نے پوری قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نپٹنے کے لئے تمام محکمے الڑٹ رہیں اور ممکنہ حالات میں بہترین انتظامات کئے جائیں۔

کابینہ اجلاس میں ایمرجنسی صورتحال سے نپٹنے کیلئے حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پہ اطمینان کا اظہار کیا گیا۔وزیر اعلی نے اجلاس سے کہا کہ اقوام عالم کو دونوں ممالک میں ہمیشہ کشیدگی کے باعث بننے والے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدگی سے ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کے مرضی کے مطابق حق خود ارادیت کیلئے راہ ہموار کرنا ہوگی کیونکہ یہ مسئلہ پوری دنیا کے امن کیلئے خطرہ بن سکتاہے۔