پاکستانی نژاد اداکار کمیل نانجیانی جلد ہالی ووڈ فلم میں جلوہ گر ہوں گے

18 برس کی عمر میں امریکا منتقل ہونے والا کمیل امریکا کے معروف کامیڈین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں میل نانجیانی نے 2007 میں امریکی لکھاری و اداکارہ ایملی وی گورڈن سے شادی کی تھی‘جوڑی کو سراہا جاتا ہے

جمعہ 1 مارچ 2019 12:51

پاکستانی نژاد اداکار کمیل نانجیانی جلد ہالی ووڈ فلم میں جلوہ گر ہوں ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2019ء) آسکر نامزد پاکستانی نژاد امریکی کامیڈین کمیل نانجیانی جلد ہی ہولی وڈ کی ایکشن کامیڈی جاسوس فلم میں جلوے دکھاتے نظر آئیں گے۔میل نانجیانی صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پیدا ہوئے، اور ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی، کراچی گرامر اسکول سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ 18 برس کی عمر میں امریکا منتقل ہوئے۔

انہوں نے کمپیوٹر سائنس اور فلاسافی کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے، جب کہ وہ امریکا کے معروف کامیڈین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

کمیل نانجیانی اب تک متعدد امریکی فلموں، ٹی وی سیریلز، ویڈیو گیمز اور ویب سائٹ سیریز میں کام کر چکے ہیں، انہیں سب سے زیادہ شہرت ایچ بی او ٹی وی کے کامیڈی سیریل ڈرامہ سے ملی۔کمیل نانجیانی نے 2017 میں امریکا کا کامیڈی اسٹار آف دی ایئر ایوارڈ بھی جیتا تھا، انہیں یہ ایوارڈ ان کی رواں برس آنے والی اپنی بائیوگرافی فلم ’دی بگ سِک‘ پر دیا گیا۔

’دی بگ سک‘ کی کہانی کمیل نانجیانی کی پاکستانی پس منظر کی زندگی اور امریکی اہلیہ کے ارد گرد گھومتی ہے۔کمیل نانجیانی نے 2007 میں امریکی لکھاری و اداکارہ ایملی وی گورڈن سے شادی کی تھی اور ان دونوں کی جوڑی کو سراہا جاتا ہے۔