اسرائیل کو تسلیم کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے

پاکستان اور بھارت کے درمیان اصل تنازعہ کشمیر نہیں بلکہ پانی کا تنازعہ ہے۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 مارچ 2019 14:26

اسرائیل کو تسلیم کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مارچ 2019ء) : بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم خان رئیسانی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کر اگر تسلیم کر لیا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ رکن اسمبلی نے نواب اسلم خان رئیسانی کا کہنا تھا کہ سارا جھگڑا پانی کا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے مابین اصل تنازعہ کشمیر نہیں بلکہ پانی کا تنازعہ ہے۔ دونوں ممالک کو بندوق اور بارود کے بجائے مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے تنازعہ حل کرنا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ کشیدگی کے باعث دونوں ممالک اربوں ڈالر دفاعی بجٹ پر خرچ کر رہے ہیں، تنازع ختم کر کے یہ رقم دونوں ممالک کو اپنے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنا چاہئیے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سابق صدر پرویز مشرف نے بھی اسرائیل سے تعلقات بنانے کے حوالے سے بیان دیا تھا۔

(جاری ہے)

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل سے تعلقات بنائے جاسکتے ہیں۔

جس پر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف نے سابق صدر پرویز مشرف کے اسرائیل کی حمایت میں بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اقتدار سے علیحدگی مگرظالم نشہ اترتا ہی نہیں، طاقت سے محرومی کو11سال بیت گئے مگر بیانات ،مشرف نے کہا کہ تھوڑی سے کوشش سے اسرائیل سے تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اقتدار سے علیحدگی اور طاقت سے محرومی کو11سال بیت گئے ہیں مگرظالم نشہ اترتا ہی نہیں ہے۔ اللہ معاف کرے۔
یہی نہیں گذشتہ روز بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ رابرٹ فسک نے پاک بھارت کشیدگی میں اسرائیلی ہاتھ شامل ہونے کی نشاندہی کی۔