واپڈا نے ساتویں نیشنل مینز آرچری چمپئن شپ جیت لی

جمعہ 1 مارچ 2019 14:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2019ء) سنسنی خیز مقابلے کے بعد واپڈا نے دفاعی چمپئن پاکستان آرمی کو ہرا کر ساتویں نیشنل مینز آرچری چمپئن شپ جیت لی۔

(جاری ہے)

ٹیم ٹائٹل کے علاوہ چمپئن شپ کا انفرادی ٹائٹل بھی واپڈا ہی کے تیر انداز عبدالرحمن کے نام رہا۔تین روزہ نیشنل آرچری چیمپئن شپ کراچی میں منعقد ہوئی جس میں مجموعی طور پر 10ٹیموں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ مذکورہ ٹیموں میں بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، پنجاب ، سندھ ، اسلام آباد ، گلگت بلتستان ، آرمی ، کسٹمز ، پولیس اور واپڈا شامل ہیں۔