کراچی پولیس کی کارروائیاں 14 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

جمعہ 1 مارچ 2019 16:57

کراچی پولیس کی کارروائیاں 14 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2019ء) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاپوش نگرپولیس نے کارروائی کرکے شہری سے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی، دوڈکیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیے جبکہ ساتھی فرارہوگیا، گرفتارڈکیت سے دوپستول، دوموبائل فونز، شناختی کارڈز، کیش اوردیگرسامان برآمد کیا۔

پولیس نے شاہ فیصل کالونی سے پولیس اہلکارسمیت تین ملزمان گرفتارکرلیے، گرفتارملزمان کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔چاکیواڑہ پولیس نے گودام میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد گینگ وار سے تعلق رکھنے والاملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ دستی بم برآمد کیا۔

(جاری ہے)

خواجہ اجمیرنگری پولیس نے کریک ڈان کے دوران چھ موٹرسائیکل لفٹر گرفتارکیے، ملزمان کے قبضے سے پانچ مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔

نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے کارروائی کے دوران دو ملزمان گرفتارکیے، ملزموں کے قبضے سے ایک پستول بیس ہزارکیش اورایک کلومنشیات برآمد کیں۔واضح رہے کہ کراچی میں انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکارسمیت ایم کیو ایم لندن کے تین ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلیے۔