سپیکر قومی اسمبلی پر پریشر ہے ،میر ے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے ، خواجہ سعد رفیق
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لوگوں کو دکھانا تھا ہم اکٹھے ہیں اس لئے میرے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے،وزیراعظم نے مجھے ٹارگٹ کیا ہوا ہے، ہم نے بھیک مانگنی ہے اور نہ ہمیں کوئی رعایت چاہئے، میڈیا سے گفتگو
جمعہ 1 مارچ 2019 18:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کیلئے سید خورشید شاہ ، خواجہ محمد آصف ، ایاز صادق، رانا ثناء اللہ ،مریم اورنگزیب اور مرتضیٰ جاوید عباسی سب سپیکر کے پاس میرے پروڈکشن آرڈر جاری کروانے کیلئے گئے اور سپیکر صاحب پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا وعدہ کر کے گھر چلے گئے ۔
دو گھنٹے بعد گھر سے واپسی پر سپیکر نے کہا کہ میں پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کرسکتا ، ہمیں پتہ ہے کہ سپیکر پر پریشر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھے ٹارگٹ کیا ہوا ہے، اگر وزیراعظم پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونے دیتے تو ان سے مجھے کیا فائدہ ہوگا او ر ان کا کیا نقصان ہوگا اللہ ان کا بھلا کرے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ریلوے کی قائمہ کمیٹی کے الیکشن اور قائمہ کمیٹیوں کی میٹنگ میں نہیں آنے دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے یہاں بڑی متوازن بات کی ہے لیکن مجھے افسوس ہے کہ اگر ظرف کا عالم یہ ہے اور آپ کا لیول یہ ہے اگر آپ کو ملک کا حکمران بنا دیا گیا ہے تو کوئی حکمرانوں جیسی عادت ہی پیدا کرلیں ، اپنے اندر تھوڑی سی وسعت ہی پیدا کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی بھی حوصلہ نہیں کرپارہے ، وزیراعظم نے بھی بعض وزراء کے مشورے پر مجھے ٹارگٹ کیا ہوا ہے ، شائد ان کو غصہ ہے کہ وہ مجھ سے الیکشن میں شکست کھا گئے تھے اور دوبارہ گنتی پر بھی وہ ایکسپوز ہو گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، نہ ہم نے بھیک مانگنی ہے اور نہ ہی ہمیں کوئی رعایت چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلی بار جیل نہیں گیا، جب بھی ہماری حکومت جاتی ہے میں جیل جاتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں 82ء میں 19 سال کی عمر میں پہلی بار کیمپ جیل میں گیا تھا، میں اور میرا بھائی سلمان رفیق حوصلے سے جیل کاٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیلیں مردوں کیلئے ہیں اور جو سیاستدان جمہوریت کی بات کرتے ہیں جیلیں بدقسمتی سے ان کا مقدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کی پرواہ نہیں ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.