سی ٹی ڈی کی اہم کارروائی، پولیس اہلکار سمیت ایم کیو ایم لندن کے 3 ٹارگٹ کلرز گرفتار

جمعہ 1 مارچ 2019 19:33

سی ٹی ڈی کی اہم کارروائی، پولیس اہلکار سمیت ایم کیو ایم لندن کے 3 ٹارگٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2019ء) شہرقائد میں انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار سمیت ایم کیو ایم لندن کے تین ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلیے۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے یہ کارروائی کراچی کے علاقے شاہ فیصل میں کی گئی، جہاں سے ٹارگٹ کلرز گرفتار ہوئے جو سنگین جرائم میں بھی ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

ایس پی سی ٹی ڈی مرتضی بھٹو کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں اہلکار ہارون رضا، ملزم شیخ جاوید بنگالی، ملزم ظفر سپاری شامل ہیں۔گرفتار تینوں ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزمان ٹارچرسیل چلانے، جلاگھیراؤ اور بھتے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ملزمان نے سیاسی جماعت کے کارکنوں کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے، دوران تفتیش ملزمان 10 افراد کے قتل کا اعتراف بھی کرچکے ہیں۔ی ٹی ڈی حکام کے مطابق اہلکار ہارون رضا کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔