ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر کی زیر صدارت منی لانڈرنگ کے حوالے اجلاس

جمعہ 1 مارچ 2019 19:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2019ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر)فضیل اصغر کی زیر صدارت منی لانڈرنگ کے حوالے سول سیکرٹریٹ محکمہ داخلہ میں اجلاس منعقدہوا۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری داخلہ طارق محمود جاوید، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکورٹی ظہور احمد خان اور ڈپٹی سیکرٹری انٹرنل سیکورٹی ڈاکٹر احسن منیر بھٹی، ایڈیشنل آی جی پولیس، ڈائریکٹر ایف آئی اے، ڈائریکٹر آئی بی اور سیکشن آفیسر بلال احمدبھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسٹیٹ بینک اور کراچی سے فنانشل مانیٹرنگ کے افسران نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی جس سے منی لانڈرنگ کرنے والوں کو پکڑنے میں آسانی ہوگی۔اجلاس میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔جلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر)فضیل اصغر نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے بھر پور اقدامات کیے جائیں اور خاص کرمنی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے ایف آء اے کا کردار بہت اہم ہے۔انھوں نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب ملکر اس کی روک تھام کے لیے جدوجہد کریں۔کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے کہا کہ کسٹم اور ایف آئی اے اب ملکر منی لانڈرنگ کے خلاف کام کریں تاکہ اس پر قابو پایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :