شاہ عبدالطیف یونیورسٹی میں پروفیسر کی رجسٹرار کی پوسٹ پر تعینانی ہائی کورٹ میں چیلنج

جمعہ 1 مارچ 2019 19:41

ْخیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2019ء) شاہ عبدالطیف یونیورسٹی میں پروفیسر کی رجسٹرار کی پوسٹ پر تعینانی ہائی کورٹ میں چیلنج ، چانسلر جامعات سندھ ،وائس چانسلر ،سیکریٹری ٹو چیف منسٹر ودیگر کو نوٹس جاری 3اپریل کو جواب داخل کرانے کا حکم تفصیلات کے مطابق شاہ عبد الطیف یونیورسٹی کے شعبہ حصول و فروغ تعلیم کے ایڈیشنل ڈائریکٹر میر محمد چوہان نے ہائی کورٹ سکھر بینج میں اپنے وکیل غلام شبیر بوزدار کی معرفت پٹیشن نمبر D339/2019دائرکی تھی جس میں رجسٹرارڈ شاہ عبد الطیف یونیورسٹی میں پروفیسر اسد رضا عابدی کی مقرر ی کو چیلنج کر تے ہوئے اپنے موقف میں یہ کہا ہے کہ پروفیسر اسد رضا عابدی 21ویں گریڈ کے پروفیسر اور ان کا تعلق ٹیچنگ اسٹاف سے جبکہ رجسٹرارڈ کی پوسٹ 20گریڈ کی اور انتظامی پوسٹ ہے جس کی وجہ سے ان کی تقرری یونیورسٹی کے قوائد و ضوابط کے خلاف ہے اس کی مقرری کے ہوتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ نے دو بار رجسٹرار کی آسامی کے لیے اخبارات میں اشتہارات جاری کئے ہیں مجھ سمیت دیگر نے رجسٹرارڈ کی پوسٹ کے لیے اپلائے کیا ہے مگر یونیورسٹی انتظامیہ مسلسل ٹال مٹول کر تے ہوئے انٹر ویوں کے لیے تاریخ کا اعلان نہیں کررہی ،درخواست گزار میر محمد چوہان کی درخواست کو عدالت نے قابل سماعت قرار دیتے ہوئے چانسلر جامعات سندھ ،سیکریٹری ٹو چیف منسٹر ،یونیورسٹی افیئر ،چیئر مین ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد ، وائس چانسلر ڈاکٹر پروین شاہ ا و رجسٹرار شاہ عبد الطیف یونیورسٹی کونوٹس جاری کرتے ہوئے 3اپریل کو جواب داخل کرانے کا حکم جاری کیا یادرہے کہ پروفیسر غلام محی الدین ویسر ڈائریکٹرپی جی سی ،پروفیسر عبدالرزاقمہر ڈائریکٹر کیو ای سی ،پروفیسر ابراہیم کھوکھر میڈیا کورڈینٹر،سمیت کئی پروفیسر انتظامی پوسٹوں پر تعینات سے یونیورسٹی میں تدریسی عمل متاثر ہو رہا ہے