شہباز بھٹی ایک متحرک عوامی رہنما تھا، جو زندگی بھر معاشرے میں دلوں کو جوڑنے کے لیئے سرگرم عمل رہے ،بلاول بھٹو زرداری

جمعہ 1 مارچ 2019 19:51

شہباز بھٹی ایک متحرک عوامی رہنما تھا، جو زندگی بھر معاشرے میں دلوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما و سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی کو ان کی آٹھویں برسی کے موقعے پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہباز بھٹی ایک متحرک عوامی رہنما تھا، جو زندگی بھر معاشرے میں دلوں کو جوڑنے کے لیئے سرگرم عمل رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ شہید شہباز بھٹی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریئے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفے اور سابق صدر آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی کے تحت ملک میں مذہبی آہنگی پر کام کیا اور اسی جرم کی پاداش میں انسانیت دشمن قوتوں نے انہیں شہید کردیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج شہید شہباز بھٹی جسمانی طور ہم میں موجود نہیں، لیکن اس کا برابری و رواداری پر قائم معاشرے کا خواب اور مشن سلامت ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی شہدا کے مشن کو پایئہ تکمیل تک پہنچائے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کو مساوات پر مبنی ترقی پسند معاشرہ اور جمہوری ملک بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔