Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو دنیا بھر میں اکیلا کر کے اس کا خونی چہرہ بے نقاب کردیا ہے ‘شہریار آفریدی

بھارت کو اب بھی کہہ رہے ہیں مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر ظلم کرنے کی بجائے حقیقت تسلیم کرے اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق انہیں حق خود اردیت دے کیونکہ امن کا راستہ کشمیر سے ہوکر گزرتا ہے ‘وزیر مملکت برائے داخلہ

جمعہ 1 مارچ 2019 20:01

وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو دنیا بھر میں اکیلا کر کے اس کا خونی چہرہ ..
مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2019ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو دنیا بھر میں اکیلا کردیا ہے اور اس کا خونی چہرہ بے نقاب کردیا ہے ،ہماری مسلح افواج نے بتادیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دے سکتے ہیں ہماری امن کی پالیسی کو بھارت اگر کمزوری سمجھے گا تو اسکی تاریخی بھول ہوگی۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حامد خان خٹک کے ہمراہ متحدہ پریس کلب مریدکے کے صدر رانا جعفر حسین جنرل سیکرٹری شیخ ہارون یوسف اور رانا عرفان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے شہر یار آفریدی نے کہا پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے جسکا اس نے ہمیشہ ثبوت دیا ہے۔انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو سیاسی سفارتی دفاعی محاز پر تنہا کردیا ہے بھارت جان چکا ہے کہ وہ پاکستان کا کسی میدان میں مقابلانہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا بھارت نے جنگی حالات پیدا کرکے خطہ کا امن خراب کرنے کی کوشش کی جسے پاکستان نے ناکام بنادیا۔انہوں نے کہا ہماری مسلح افواج کا دنیا کی کوئی افواج مقابلا نہیں کرسکتی بھارت کیا کرے گا بھارت کو چاہئے اپنی بھوک سے مرتی عوام پر رحم کرے جنگ کا کھیل نہ کھیلے سیاست چمکانے کیلئے جنگ کی بجائے عوام کی خدمت اور خطہ میں امن ہمسایوں سے اچھے تعلقات کی سیاست کرے تو شائد مودی کی سیاست بچ پائے وگرنہ مودی کی سیاست کا سورج غروب ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا عمران خان کی حکمت عملی کو دنیا نے مانا اور سراحا ہے اور ایک پیغام دیا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے۔انہوں نے کہا بھارت کو اب بھی کہہ رہے ہیں مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر ظلم کرنے کی بجائے حقیقت تسلیم کرے اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق انہیں حق خود اردیت دے کیونکہ امن کا راستہ کشمیر سے ہوکر گزرتا ہے بھارت نے اگر حوش کے ناخن نہ لئے تو خطہ کے حالات اسی طرح کشیدہ رہیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات