مولانا سمیع الحق قتل کیس میں پیشرفت، ملازم احمد شاہ کو ملزم نامزد کردیا گیا

جمعہ 1 مارچ 2019 20:09

مولانا سمیع الحق قتل کیس میں پیشرفت، ملازم احمد شاہ کو ملزم نامزد کردیا ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2019ء) جمعیت علماء اسلام (س) کے سابق سربراہ مولانا سمیع الحق قتل کیس میں ملازم احمد شاہ کو ملزم نامزد کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (س) کے سابق سربراہ مولانا سمیع الحق قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ مولانا سمیع الحق کے ملازم احمد شاہ کو ملزم نامزد کر کے اس کا چارروزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ملزم کا جسمانی ریمانڈ سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزادچیمہ کی عدالت سے حاصل کیا گیا ہے ۔