Live Updates

بھارتی پائلٹ کی رہائی کی اطلاعات ملتے ہی بھارتی فوج نے ایل او سی کے مختلف سیکٹرز پر حملہ کر دیا

ذرائع کے مطابق آزادکشمیر کھوئی رٹہ سیکٹر ،تتہ پانی ،چوکی سماہنی درہ شیر خان پونچھ ہجیرہ سمیت دیگر علاقوں میں بھارتی فوج کی طرف سے شدید گولہ باری کی جارہی ہے

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 مارچ 2019 20:01

بھارتی پائلٹ کی رہائی کی اطلاعات ملتے ہی بھارتی فوج نے ایل او سی کے ..
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مارچ 2019ء) بھارتی پائلٹ کی رہائی کی اطلاعات ملتے ہی بھارتی فوج نے ایل او سی کے مختلف سیکٹرز پر حملہ کر دیا، ذرائع کے مطابق آزادکشمیر کھوئیرٹہ سیکٹر ،تتہ پانی ،چوکی سماہنی درہ شیر خان پونچھ ہجیرہ سمیت دیگر علاقوں میں بھارتی فوج کی طرف سے شدید گولہ باری کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر شدید فائرنگ اور گولہ باری کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارتی پائلٹ کی رہائی کی اطلاعات ملتے ہی بھارتی فوج نے ایل او سی کے مختلف سیکٹرز پر حملہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آزادکشمیر کھوئی رٹہ سیکٹر ،تتہ پانی ،چوکی سماہنی درہ شیر خان پونچھ ہجیرہ سمیت دیگر علاقوں میں بھارتی فوج کی طرف سے شدید گولہ باری کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ بھارتی پائلٹ کو امن کے جذبے کے تحت رہا کررہے ہیں۔ سینئر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو رہا کرکے انتہائی اچھا اقدام کیا ہے۔ اس سے دنیا میں پاکستان سفارتی سطح پرکامیاب ہوا ہے۔ لیکن وزیراعظم عمران خان ابھی نندن کو رہا کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کرنا چاہیے تھا۔ وہ اپنے اعلان میں کہہ دہتے کہ ہم بھارتی پائلٹ کو رہا کردیں گے۔

عمران خان نے رہائی کیلئے تاریخ یا دن کا اعلان کرکے جلدی کی ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا پر گزشتہ روز سے ابھی نندن کی رہائی بارے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا جاری ہے۔ ایک طرف بھارتی پائلٹ کو رہائی کیلئے واہگہ بارڈر پر پہنچایا گیااور رہا کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ انڈین میڈیا پاکستان کی خیرسگالی کے جذبات کو تنقید میں اڑا رہا ہے، اور ابھی نندن کو ہیرو بنا کرپیش کررہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ نے دل گردے کا مظاہرہ کیا اور پاکستان نے ایف سولہ طیارے کو مار گرایا ہے۔ بھارتی میڈیا نے مزید بتایا کہ بھارت میں لوگوں کو بارڈر کی جانب سے روک دیا گیا ہے کہ تاکہ ابھی نندن کو خیرخیریت سے انٹیلی جنس یونٹ پہنچایا جاسکے۔بھارتی پائلٹ کو واہگہ بارڈرسے سیدھا انٹیلی جنس یونٹ لے جایا جائے گا۔بھارتی پائلٹ کا طبی اور میڈیکل معائنہ بھی کیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات