شکارپور ضلع میں پاک فوج، پاک فضائیہ کی حمایت میں مختلف سیاسی ، سماجی اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں

جمعہ 1 مارچ 2019 22:43

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2019ء) شکارپور ضلع میں پاک فوج، پاک فضائیہ کی حمایت میں مختلف سیاسی ، سماجی اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں ، پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد کے نعرے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شکارپو رمیں پاک فوج کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئی ، اس سلسلے میں فنگشنل لیگ کے مرکزی رہنما ایم این اے غوث بخش مہر ، سابق ضلع ناظم محمد عارف خان مہر اور ایم پی اے شہریار خان مہر کی ہدایت پر فنگشنل لیگ ضلع شکارپور کے صدر سید نادر علی شاہ ، ٹاؤن چیئرمین لکھی غلام اکبر مہر ، ارسلان خان سیلرو، نصر اللہ دل کی قیادت میں وزیر آباد سے لکھیدر چوک اور لکھیدر سے شکارپور پریس کلب تک موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی ، پریس کلب کے سامنے پاک فوج کی حمایت میں نعرے بازی کی گئی ، اس موقعے پر سید نادر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے غوث بخش خان مہر اور ان کے فرزند کی ہدایت پر پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی ہے ، وزیر اعظم کی پالیسی پر ہم متفق ہیں ، دوسری جانب ایگریکلچر انجینئرنگ محکمے شکارپور کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر خد ا بخش کلوڑ ، شفقت شیخ ، ڈپٹی ڈائریکٹر آن فارم واٹر مینیجمینٹ علی بخش کی قیادت میں ملازمین نے رستم چوک سے پریس کلب تک ریلی نکا ل کر پاکستان زندہ باد ، پاک آرمی زندہ باد کے نعرے لگائے ، جبکہ ریلی میں شامل ملازمین مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، کہکشاں اسکول کے استاد اور طلبا کی جانب سے آصف شیخ کی قیادت میں کہکشان اسکول سے شکارپور پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ، ریلی میں شامل اساتذہ اور طلبا نے پاک فوج کی حمایت میں نعرے لگائے ، دوسری جانب پاکستان سنی تحریک شکارپور انجمن طلباء اسلام کی جانب سے علامہ حبیب اللہ قادری فضل اللہ نورانی کی قیادت میں لکھیدر سے شکارپور پریس کلب تک پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی ، جمعیت علماء اسلام شکارپور کی جانب سے مسجد اقصی سے لکھیدر ٹاور تک قاری مجیب الرحمن مدنی ، مولانا طیب میکھو کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جبکہ شیعہ علماء کونسل کی جانب سے علی احمد برڑو کی قیادت میں لکھیدر چوک تک پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔