ملک بھر میں مظاہرے،آرمی چیف کا الجزائری صدرکوملک واپس نہ آنے کا مشورہ

الجزائر کے صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کا خصوصی طیارہ جنیوا سے واپس الجزائر آگیا،مظاہرین پر پولیس کی شیلنگ

ہفتہ 2 مارچ 2019 12:21

ملک بھر میں مظاہرے،آرمی چیف کا الجزائری صدرکوملک واپس نہ آنے کا مشورہ
الجیریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2019ء) الجزائر کے صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کا خصوصی طیارہ جنیوا سے واپس الجزائر آگیا ہے تاہم صدر بوتفلیقہ فی الوقت واپس نہیں آئے ۔ادھردارالحکومت میں ہزاروں افراد نے ایوان صدر کے قریب عبدالعزیز بوتفلیقہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

احتجاج کے پیش نظر تمام سرکاری تنصیبات کی سیکیورٹی سخت کردی گئی تھی اور سڑکوں پر پولیس اور فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق الجزائری حکومت کے ایک باوثوق ذریعے نے بتایاکہ صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نے اپنے مشیر رمطان العمامرہ کو جنیوا بلایا تاکہ وزارت کی تقرری کے حوالے سے ان سے مشاورت کی جاسکے،الجزائر کے آرمی چیف نے صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ پر زور دیا ہے کہ وہ 3مارچ کو صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے تک جنیوا میں رہیں۔

(جاری ہے)

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گذشتہ دو ہفتوں سے الجزائر میں صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کی پانچویں بار صدارتی انتخابات کے لیے نامزدگی کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ادھردارالحکومت میں ہزاروں افراد نے ایوان صدر کے قریب عبدالعزیز بوتفلیقہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ احتجاج کے پیش نظر تمام سرکاری تنصیبات کی سیکیورٹی سخت کردی گئی تھی اور سڑکوں پر پولیس اور فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔