پیرو میں 7.1شدت کا انتہائی طاقت ور زلزلہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

مرکز زمین میں ڈھائی سو کلومیٹر سے زائد کی گہرائی میں ریکارڈ،سونامی کا خطرہ نہیں،امریکی محکمہ ارضیات

ہفتہ 2 مارچ 2019 12:21

پیرو میں 7.1شدت کا انتہائی طاقت ور زلزلہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
لیما (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2019ء) جنوبی امریکی ملک پیرو میں زلزلے کے انتہائی طاقت ور جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مرکز زمین میں ڈھائی سو کلومیٹر سے زائد کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیاتاہم حکام نے کہاہے کہ یہ امید نہیں کہ اس زلزلے کے نتیجے میں کوئی تباہ کن سونامی لہریں پیدا ہوں گی، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر ان جھٹکوںکی شدت سات اعشاریہ ایک بتائی گئی ہے، فوری طور پر اس زلزلے کے باعث کسی جانی یا مادی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ ارضیات نے بتایاکہ یہ زلزلہ پیرو کے جنوبی شہر خٴْولیاکا سے تقریباستر کلومیٹر شمال مغرب میں آیا۔ اس کا مرکز زمین میں ڈھائی سو کلومیٹر سے زائد کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔ بحرالکاہل میں سونامی کی وارننگ کے مرکز کے مطابق تازہ ترین ڈیٹا کے پیش نظر یہ امید نہیں کہ اس زلزلے کے نتیجے میں کوئی تباہ کن سونامی لہریں پیدا ہوں گی۔