اوکاڑہ ،نواحی علاقے قصبہ پٹھان کوٹ میں بھائیوں نے پسند کی شادی پر بہن اور اس کی سوتن کا قتل کردیا

ہفتہ 2 مارچ 2019 13:31

اوکاڑہ ،نواحی علاقے قصبہ پٹھان کوٹ میں بھائیوں نے پسند کی شادی پر بہن ..
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2019ء) نواحی علاقے قصبہ پٹھان کوٹ میں بھائیوں نے پسند کی شادی پر بہن اور اس کی سوتن کا قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بھائیوں نے اپنی بہن شہناز بی بی کا قتل احمد نواز سے پسند کی شادی کرنے پر کیا ہے جس سے ان کی بہن نے 9 ماہ قبل شادی کی تھی۔پولیس کے مطابق احمد نواز نامی شخص نے شہناز بی بی سے شادی کرنے سے قبل ساجدہ بی بی سے شادی کر رکھی تھی، پولیس نے مقتولہ شہناز بی بی کے ایک بھائی بلال کو گرفتار کرلیا ۔