سعودی عرب نے اسامہ بن لادن کے بیٹے کی شہریت منسوخ کردی

ہفتہ 2 مارچ 2019 14:21

سعودی عرب نے اسامہ بن لادن کے بیٹے کی شہریت منسوخ کردی
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2019ء) سعودی عرب نے اسامہ بن لادن کے بیٹے کی سعودی شہریت منسوخ کردی۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق حمزہ بن لادن کی سعودی شہریت کی منسوخ کا فیصلہ سعودی فرماں رواں نے نومبر میں کیا تھا جس کا اعلان گزشتہ روز سعودی وزارت خارجہ نے کیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز امریکا کی جانب سے بھی اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی اطلاع دینے پر ایک ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔امریکی دفتر خارجہ کے حکام نے بتایا کہ حمزہ بن لادن کا نام 2017 سے دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے۔واضح رہے کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو امریکی فوج نے 2011 میں ایبٹ آباد میں ایک آپریشن میں ہلاک کیا۔