پلاٹوں پر قبضہ کے مختلف مقدمات میں منشا بم ،اسکے بیٹے کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 مارچ تک توسیع

دونوں ملزمان کو جیل سے لاکر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا ، پراسیکیوشن کو چالان مکمل کر کے پیش کرنے کا حکم

ہفتہ 2 مارچ 2019 14:49

پلاٹوں پر قبضہ کے مختلف مقدمات میں منشا بم ،اسکے بیٹے کے جوڈیشل ریمانڈ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2019ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جوہر ٹائون اور ٹائون شپ میں پلاٹوں پر قبضہ کے مختلف مقدمات میں قبضہ مافیا کے سرغنہ منشا بم اور اسکے بیٹے عاصم منشا کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 مارچ تک توسیع کردی ۔ملزمان منشا بم اور عاصم منشا کو جیل سے لا کر انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد کے روبرو پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملزموں کو تھانہ جوہر ٹائون اور ٹاون شپ میں درج 9 مختلف مقدمات میں عدالت پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف درج مقدموں میں رپورٹ اور چالان پراسیکیوشن میں جمع کروا دیا ہے۔ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں قبضہ اور بھتہ وصولی کے مقدمات درج ہیں ۔عدالت نے منشا بم اور اسکے بیٹے عاصم منشا کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 مارچ تک توسیع کردی اور پراسیکیوشن کو چالان مکمل کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :