بلاول بھٹو زر داری کا سابق وزیر شہید شہباز بھٹی کی آٹھویں برسی پر خراج عقیدت پیش

شہباز بھٹی عوامی رہنما تھے اور زندگی بھر دلوں کو جوڑنے کا کام کرتا رہے،پاکستان کو مساوات پر مبنی ترقی پسند معاشرہ اور جمہوری ملک بننے سے کوئی نہیں روک سکتا، بیان

ہفتہ 2 مارچ 2019 15:05

بلاول بھٹو زر داری کا سابق وزیر شہید شہباز بھٹی کی آٹھویں برسی پر خراج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2019ء) پاکستا ن پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے سابق وزیر شہید شہباز بھٹی کی آٹھویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہباز بھٹی عوامی رہنما تھے اور زندگی بھر دلوں کو جوڑنے کا کام کرتا رہے،پاکستان کو مساوات پر مبنی ترقی پسند معاشرہ اور جمہوری ملک بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایک بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہید شہباز بھٹی کی آٹھویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ شہباز بھٹی عوامی رہنما تھے اور زندگی بھر دلوں کو جوڑنے کا کام کرتا رہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شہباز بھٹی بھٹو کے نظریئے، بی بی کے فلسفے اور صدر زرداری کی مفاہمتی پالیسی کے تحت مذہبی آہنگی پر کام کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شہباز بھٹی کا رواداری پر قائم معاشرے کا خواب اور مشن سلامت ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی شہداء کے مشن کو مکمل کریگی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان کو مساوات پر مبنی ترقی پسند معاشرہ اور جمہوری ملک بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔