لاہور کے حلقہ این اے 125 میں انتخابی عزرداری معاملہ ،حامد خان کی نظر ثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ جمعرات کو سماعت کریگا، حلقہ سے سعد رفیق کامیاب ہوئے تھے

ہفتہ 2 مارچ 2019 16:50

لاہور کے حلقہ این اے 125 میں انتخابی عزرداری معاملہ ،حامد خان کی نظر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2019ء) سال 2013 کے عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے 125 میں انتخابی عزرداری کے معاملہ پر پی ٹی آئی امیدوار حامد خان کی نظر ثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ جمعرات کو سماعت کرے گا ۔عام انتخابات میں حلقہ این اے 125 سے ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کامیاب ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

حامد خان نے انتخابی نتائج کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔الیکشن ٹریبونل نے انتخابی نتائج کالعدم قرار دیتے ہوئے ضمنی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔خواجہ سعد رفیق نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے سعد رفیق کی کامیابی برقرار رکھی تھی۔حامد خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست دائر کر رکھی ہے