انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ 12مئی کے 4مقدمات کی سماعت30 مارچ تک ملتوی کردی

ہفتہ 2 مارچ 2019 17:03

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ 12مئی کے 4مقدمات کی سماعت30 مارچ تک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2019ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ 12مئی کے 4مقدمات کی سماعت30 مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بارہ مئی کے مقدمات کی سماعت کے موقع پر میئرکراچی وسیم اختراور دیگرملزم عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے کیس پراپرٹی پیش نہ کرنے پرتفتیشی افسران پرشدید برہمی کا اظہار کیا عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پرکیس پراپرٹی کے ساتھ پیش ہوں عدالت نے سماعت30مارچ تک ملتوی کردی ،پولیس نے میئر کراچی اور دیگر کیخلاف ائیرپورٹ اور دیگر تھانوں میں مقدمات درج کئے ہیں