Live Updates

حلیم عادل شیخ نے سندھ میں زہریلی ادویات کی سر عام فروخت پر سندھ اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس پیش کر دیا

ہفتہ 2 مارچ 2019 17:48

حلیم عادل شیخ نے سندھ میں زہریلی ادویات کی سر عام فروخت پر سندھ اسمبلی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیدڑ حلیم عادل شیخ نے سندھ میں زہریلی ادویات کے سرے عام فروخت پر پابندی سندھ اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس پیش کر دیا۔ حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کراچی میں پانچوں بچوں اور ان کی پھپھی کی اموات ایمونیم فاسفیٹ سے پیدا ہونے والی گئس فاسفین سے ہونے کے شواہد ملے ہیں، سندھ میڈیکل لیب اور کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر نے بھی یہی رپورٹ دی کہ بچوں کی اموات کمر ے میں فاسفین گئس کے پیدا ہونے سے ہوئی ہے، فاسفین گئس، ایمونیم فاسفیٹ کی گولیوں او ر اسپرے سے پیدا ہوتی ہے جس سے جگر اور دل متاثر ہوتا ہے اور فورن اموات بھی ہوجاتی ہے باعث اوقات عوام کو اموات کا سبب بھی معلوم نہیںہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ایمونیم فاسفیٹ کی گولیاں اور سپرے سرے عام میڈیکل اسٹور ، اور جنرل اسٹور پر دستیاب ہیں پوری دنیا میں ایسے ادویات کے سرے عام فروخت پر پابندی ہے، گھروں ،ہوٹلوں، گیسٹ ہائوسز میں کھٹمل ، کیڑے مارنے کے لئے اسی دوائی کا استعمال کیا جاتا ہے ، احتیاطی تدابیر کی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے خطرات لاحق ہیں۔ یہ دوائی بڑے گندم کے ذخیروں اور زروعی اجناس کو کیڑوں سے بچانے کے لئے بنائی گئی ہے جس گھروں میں سرے عام استعمال کیا جارہا ہے۔ وزیر زراعت سندھ ایسے کیمیکل کے سرعام خرید و فروخت پر پابندی عائد کرائے ، زہر کے روکھتام کے لئے موثر کارروائیاں کی جائیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات