دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی نکولس اینیلکا کا دورہ پاکستان کا اعلان

ہفتہ 2 مارچ 2019 17:48

دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی نکولس اینیلکا کا دورہ پاکستان کا اعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2019ء) فٹبال کی دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل نکولس اینیلکا نے ورلڈ فٹ بال اسٹارز کے لیے دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا۔90 ملین ڈالر کے کھلاڑی نکولس اینیلکا ورلڈ ساکر اسٹارز ٹوور کا حصہ ہوں گے، وہ پاکستان میں فٹ بال کے کھیل کو پروان چڑھانے اسلام آباد آئیں گے ۔پیرس سینٹ جرمن کے سابق پلئیر، لیور پول، چیلسی، مین سٹی اور فرینچ انٹرنیشنل تالیسمین کے رٴْکن نکولس اینیلکا کا نام ورلڈ فٹ بال اسٹارز میں شامل کر لیا گیا۔

وہ 5 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں فٹ بال کے کھیل کو دوبارہ سے زندہ کرنے اور پروان چڑھانے کیلئے نکولس اینیلکا کو ورلڈ فٹ بال اسٹارز میں شامل کرنے کا فیصلہ ٹچ سکئی گروپ نے وقت کی اہم ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ۔نکولس کی پاکستان آمد اور 10 جنوری 2019 کو لاہور اور کراچی میں کاکا، فیگو اور ایکون کی شاندار تقریب رونمائی کے سلسے کی ایک کڑی ہو گی۔اینیلکا نے ورلڈ فٹ بال ستارے کے ساتھ ایک اسٹریٹجک طویل مدتی معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔اینیلکا پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نئے صدر سید اشفاق شاہ سے ملاقات کریں گے اور فٹ بال کی ترویج کے 20 نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کے لیے کام شروع کریں گے۔