ملک بھر کے بلدیاتی ملازمین پاک افواج کے شانہ بشانہ ملک کے چپے چپے کا دفاع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز

ہفتہ 2 مارچ 2019 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2019ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ کے مرکزی چیئرمین سیدذوالفقارشاہ ( کراچی ) ،صدر ملک نوید اعوان (پشاور) ،جنرل سیکریٹری ملک نصیر الدین ہمایوں (گجرانوالہ) ،مرکزی سینئر نائب صدر رسول بخش شاہانی (لاڑکانہ) ،نائب صدر گل نواز سواتی ( لاہور) ،نائب صدر محمد عالم سموں ( اوستہ محمد ) ،جوائنٹ سیکریٹری کشن لعل راجہ ( نوشیروفیروز ) ،نائب صدر غلام عباس سہاگ ( دادو) ،فنانس سیکریٹری پرویز چیدا مسیح ( راولپنڈی ) ،صوبائی چیئرمین پنجاب غلام محمد ناز صدارتی تمغہ امتیاز (راولپنڈی ) صوبائی صدر پنجاب میاں سرور معراج ( لاہور) ،صوبائی چیئرمین کے پی کے سوارخان ( تخت بائی ) ،جنرل سیکریٹری ظہیر احمد شیخ ( ایبٹ آباد) ،صوبائی چیئرمین حافظ مشتاق کوریجو ( لاڑکانہ) ،جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت ( حیدرآباد) اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری سندھ علی مردان شیخ ( سکھر) نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر کے بلدیاتی ملازمین پاک افواج کے شانہ بشانہ ملک کے چپے چپے کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

1965کی جنگ بلدیاتی ملازمین کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے ۔بلدیاتی اداروں کے فائر فائٹرز اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارت کے حامل ہیں اور وہ دوسری دفاع لائن کا کردار ادا کرنے کو تیا رہیں ۔لاہور میں خدمت گروپ لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن ایمپلائزیونین نے مرکزی نائب صدر فیڈریشن وصدر یونین گل نواز سواتی کی سربراہی میں ریلی نکالی گئی اوستہ محمد میں میونسپل کمیٹی اوستہ محمد ایمپلائز یونین وصوبائی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل محمد عالم سموں کی سربراہی میں ریلی نکالی گئی ۔

کراچی میں مشینری پول ڈپو میوہ شاہ میں سجن یونین کی جانب سے پاک فوج سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا ۔فیڈریشن کے کراچی ڈویثرن کے صدر کیپٹن شبیر جدون نے ریلی کا اہتمام کیا ۔ملک کے دیگر شہریوں میں بھی آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سے محلقہ یونینز پاکستانی افواج سے یکجہتی کے لیے ریلیوں کا انعقاد کررہی ہے ۔اس موقع پر ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔