بھارتی نیوی نے پاکستان پر حملے کا اعلان کر دیا

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام کے مطابق بھارتی نیوی کے جہاز کسی بھی وقت کسی بھی جگہ حملہ کرنے کیلئے تیار ہیں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 2 مارچ 2019 22:32

بھارتی نیوی نے پاکستان پر حملے کا اعلان کر دیا
ممبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 مارچ 2019ء) بھارتی نیوی نے پاکستان پر حملے کا اعلان کر دیا، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام کے مطابق نیوی کے جہاز کسی بھی وقت کسی بھی جگہ حملہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت اپنے جنگی جنون سے اب بھی باز نہیں آیا۔ بھارتی نیوی کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام کے مطابق بھارتی نیوی کے جہاز کسی بھی وقت کسی بھی جگہ حملہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

دوسری جانب معروف صحافی صابر شاکر کے مطابق بھارت SU30 جنگی طیاروں کے ذریعے براہموس میزائل داغنا چاہتا ہے۔ منصوبے کے تحت بھارت انٹرنیشنل ائرلائن کے روپ میں انٹرنیشنل فضائی روٹ استعمال کرسکتا ہے، بھارتی فضائیہ کا ٹارگٹ ٹرانسپورٹ یا مسافر جہاز ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)



واضح رہے کہ پاکستان نے امن کی خاطر خیرسگالی جذبے کے تحت بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کردیا ہے۔ بھارتی پائلٹ کو واہگہ بارڈر پربھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔ تاہم بھارتی پائلٹ کی رہائی کے ساتھ بھارتی فورسز نے ایل اوسی پر کشیدگی میں اضافہ کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوجی نکیال سیکٹر پر شہری آبادی پر فارنگ کر رہے تھے۔

بھارت کی جانب سے ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔شہید ہونے والے جوانوں میں حوالدار عبدالرب اور نائیک خرم شامل ہیں۔شہید ہونے والے عبدالرب کا تعلق ڈیر غازی خان سے تھا جن کی عمر 31 برس تھی جب کہ ان کی دو بیٹیاں بھی تھیں۔جب کہ 31 سالہ نائیک خرم کی ایک بیٹی تھی۔ دونوں جوان بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دشمن کی کاروائیوں کا منہ توڑ جواب دیا اور دشمن چوکیوں کو نشانہ بنایا۔جوابی کاروائی میں کئی بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔اب سے کچھ دیر قبل بھی بتایا گیا تھا کہ کہ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ جاری ہے۔بھارتی فوجی کی فائرنگ سے دو شہری شہید ہو گئے ہیں جب کہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔

شہید ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔زخمیوں کو کوٹلی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ فائرنگ تتہ پانی،جند روٹ سیکٹر پر کی گئی جس کا پاک فوج نے خوب جواب دیا۔ پاک فوج نے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔واضح رہے گذشتہ روز بھی بتایا گیا تھا کہ کہ بھارتی فوج نے ایل اوسی پر مختلف سیکٹرز میں شدید گولہ باری اور فائرنگ کی ہے۔ بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 4 شہری شہید اور27 افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی گولہ باری پر پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جواب دیا گیا۔