بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی بھارت واپسی پر شاہ رخ خان کا خصوصی پیغام

تمہاری بہادری ہمیں مضبوط بناتی ہے، ہم تمارے شکرگزار ہیں، گھر واپسی پر محسوس کی جانے والی خوشی اور جذبات کا کوئی نعم البدل نہیں: ٹوئٹر پر جاری کیا گیا پیغام

muhammad ali محمد علی اتوار 3 مارچ 2019 00:23

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی بھارت واپسی پر شاہ رخ خان کا خصوصی پیغام
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 مارچ 2019ء) بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی بھارت واپسی پر شاہ رخ خان کا خصوصی پیغام، ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شاہ رخ خان نے کہا کہ تمہاری بہادری ہمیں مضبوط بناتی ہے، ہم تمارے شکرگزار ہیں، گھر واپسی پر محسوس کی جانے والی خوشی اور جذبات کا کوئی نعم البدل نہیں۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے سب سے بڑے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی بھارت واپسی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک پیغام کے ذریعے ردعمل دیا ہے:

شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ تمہاری بہادری ہمیں مضبوط بناتی ہے، ہم تمارے شکرگزار ہیں۔

 شاہ رخ خان کا کہنا ہے گھر واپسی پر محسوس کی جانے والی خوشی اور جذبات کا کوئی نعم البدل نہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بھارتی پائلٹ ابھینندن کو پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت گذشتہ روز واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ بھارت سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی پائلٹ ابھینندن کو آرمی کےاسپتال منتقل کرد یا گیا ہے جہاں اُس کا تفصیلی ایم آر آئی اور سٹی اسکین کروایا جا رہا ہے۔

ابھینندن سے پاکستان میں گزارے وقت کے حوالےسے پوچھ گچھ بھی کی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پائلٹ ابھینندن کو تاحال اپنے گھر جانے نہیں دیا گیا جبکہ ابھینندن کی اہل خانہ سے صرف 9 منٹ کی ملاقات کروائی گئی۔ذرائع کے مطابق بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو انٹیلی جنس بیورو لے جایا جائے گا جہاں اس کا میڈیکل اور نفسیاتی معائنہ بھی کیا جائے گا۔

اس معائنے کا مقصد یہ طے کرنا ہے کہ پاکستان میں ابھینندن کو کہیں کوئی جسمانی نقصان تو نہیں ہوا۔یا انہیں کسی طرح کے ڈرگس دیے گئے ہوں اور جسمانی یا ذہنی اذیت دی گئی ہو تو جنیوا کنوینشن کے تحت اس کی تحقیق کرنا ذمہ داری بنتی ہے۔ اس معائنے کے دستاویزات تیار کی جائیں گی اور بھارتی فضائیہ کے حوالے کر دی جائیں گی۔ اس حوالے سے کچھ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک فوج کی زیر حراست رہنے کے بعد اب بھارت جا کر ابھینندن کا حاضر سروس رہنا بظاہر مشکل نظر آ رہا ہے۔

عین ممکن ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھینندن کو جبری ریٹائرمنٹ پر بھیج دیا جائے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاک فوج کی زیر حراست جس پائلٹ کو بھارتی میڈیا نے ہیرو بنا کر پیش کیا اس کی بھارت حوالگی کے بعد ہی اسے زیرو کر دیا گیا تھا۔ ابھینندن کو جب گذشتہ روز واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تو وہاں موجود بھارتی سپاہیوں نے اپنی فضائیہ کے ونگ کمانڈر کو سلیوٹ تک کرنا گوارا نہیں کیا تھا۔ اور اب ابھینندن کو بھارت پہنچے اتنا وقت گزرنے کے باوجود انہیں تاحال گھر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔