خطیب مسجد قباء کا تمام مسلمان ملکوں سے رمضان کے آخری عشرے میں چھٹی کا مطالبہ

ہر مسلم ملک میں 19رمضان کو ڈیوٹی کا آخری دن ، لوگ آخری عشرہ میں عبادت کیلئے یکسو ہوجائیں،گفتگو

اتوار 3 مارچ 2019 16:20

خطیب مسجد قباء کا تمام مسلمان ملکوں سے رمضان کے آخری عشرے میں چھٹی ..
مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2019ء) مسجد قبا کے امام و خطیب اور معروف عالم دین شیخ صالح المغامسی نے آرزو ظاہر کی ہے کہ کاش تمام مسلم ممالک رمضان المبارک کا آخری عشرہ عبادت کیلئے مختص کردیں۔ ہر مسلم ملک میں 19رمضان کو ڈیوٹی کا آخری دن قرار دیدیا جائے، ہر مسلم ملک میں لوگ آخری عشرہ میں عبادت کیلئے یکسو ہوجائیں۔

(جاری ہے)

ایسے ملازم جن کی ڈیوٹی آخری عشرے میں ضروری ہو انہیں ڈیوٹی دینے پر اعزازی محنتانے سے نوازجائے۔ وہ سعودی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کررہے تھے۔ المغامسی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ ’’العقال‘‘ استعمال نہیں کرتے۔ وہ اسے نہ تو حرام سمجھتے ہیں اور نہ ہی اس کے استعمال کے بارے میں کسی شک و شبے میں مبتلا ہیں۔ سعودی عوام کا یہ قومی لباس ہے۔ انکی روایت ہے۔ انکے لئے یہ باعث فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :