Live Updates

نوجوت سنگھ سدھو کی ایک بار پھر مودی سرکار پر تنقید

300 دہشت گرد مارے گئے یا نہیں؟ مقصد کیا تھا کیا آپ دہشت گرد اکھاڑ رہے تھے یا درخت؟ نوجوت سنگھ سدھو کا مودی سے سوال

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 4 مارچ 2019 12:02

نوجوت سنگھ سدھو کی ایک بار پھر مودی سرکار پر تنقید
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مارچ 2019ء) : سابق بھارتی کرکٹر اور کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے ایک بار پھر موودی سرکار پر تنقید کی ہے انہوں نے سوال کیا کہ 300 دہشت گرد مارے گئے یا نہیں؟ مقصد کیا تھا کیا آپ دہشت گرد اکھاڑ رہے تھے یا درخت؟نوجوت سنگھ سدھو نے مزید کہا کہ کیا یہ الیکشن کے لیے شبعدہ بازی تھی؟کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو بی جے پی اورو مودی سرکار پر سخت تنقید کی۔

اس سے قبل نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی پائلٹ کی رہائی سے متعلق عمران خان کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھق کہ ہر اچھا قدم اپنا راستہ خود بناتا ہے، عمران خان کے خیر سگالی اقدام سے بھارتی عوام کو خوشی ملی ہے۔ سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی پائلٹ کی رہائی سے متعلق عمران خان کے بیان کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہر اچھا قدم اپنا راستہ خود بناتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان کے خیر سگالی اقدام سے بھارتی عوام کو خوشی ملی ہے۔جب کہ دوسری طرف ٹر نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان کے ساتھ امن کے ذریعے سے بات چیت آگے بڑھانے اور پلوامہ حملے میں پاکستان کو ذمہ دار قرار نہ دینے پر شدید تنیقد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کچھ روز قبل بھارتی پنجاب کی اسمبلی میں بھی سدھو کے خلاف محاذ کھول دیا گیا۔کلی لیڈر کے بگرام سنگھ نے بجٹ سیشن شروع ہونے سے پہلے اسمبلی سے باہر نوجوت سنگھ سدھو کی تصویر جلا دی جس میں پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے گلے مل رہے تھے۔

جب کہ سدھو پوری اسمبلی میں اپنے دفاع میں اکیلے ان کے نعروں کا جواب دیتے رہے یہاں تک کہ کانگرس جماعت کے کسی بھی رہنما نے سدھو کا ساتھ نہ دیا۔ دس منٹ بھارتی پنجاب کی اسمبلی میں یہ ہنگامہ جاری رہا۔نوجوت سنگھ سدھو کچھ دیر تک تو نعرے بازی سنتے رہے لیکن پھر کھڑے ہو کر جارحانہ انداز میں جواب دیا۔اور آج ایک بار پھر بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان اور بھارت کومذاکرات کے ذریعے سے مسائل کا حل تلاش کرنے کا کہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات