بھارتی ریاست اترپردیش میں روس کے اشتراک سے تیار شدہ کلاشنکوف رائفل فیکٹری کا افتتاح

پیر 4 مارچ 2019 14:07

بھارتی ریاست اترپردیش میں روس کے اشتراک سے تیار شدہ کلاشنکوف رائفل ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2019ء) بھارت کی ریاست اترپردیش میں روس کے اشتراک سے تیار شدہ کلاشنکوف رائفل فیکٹری کا افتتاح کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی نے اترپردیش کے قصبے امیٹھی میں اے کی203 کلاشنکوف رائفل فیکٹری کا افتتاح کیا۔ بھارتی وزیراعظم نے اس موقع پر روسی صدر پیوٹن کا شکریہ ادا کیا۔اتر پردیش کے وزیراعلیٰ ادیتیاناتھ کا کہنا تھا کہ اب ساڑھے سات لاکھ اے کی203 رائفلز ہمارے جوانوں کے ہاتھوں میں ہوں گی۔