کیا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ڈیم فنڈ سے متعلق مؤقف تبدیل ہو گیا؟ ثاقب نثار نے خود ہی بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 مارچ 2019 13:10

کیا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ڈیم فنڈ سے متعلق مؤقف تبدیل ہو گیا؟ ثاقب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مارچ 2019ء) : سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے آج صبح اُردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو کی جس میں انہوں نے ڈیم فنڈز اور ڈیم کی تعمیر ، آگاہی مہم ، تشہیر پر آنے والے اخراجات اور اپنی ذات پر اُٹھنے والے سوالات کا جواب دیا۔ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے سوال کیا گیا کہ پہلے آپ نے کہا تھا کہ ڈیم بنائیں گے لیکن بعد میں آپ نے بیان دیا کہ یہ ساری مہم آگاہی کے لیے چلائی گئی تھی، جس پر آپ کے بیان کو متنازعہ بنا دیا گیا ، آپ نے ایسا کیوں کہا ؟ جس پر سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیم بھی بنے گا انشاء اللہ۔

ڈیم کے لیے جتنا عطیہ اکٹھا ہوا اور جو بھی مہم چلائی گئی یہ سب کچھ آگاہی کے لیے ہی ہوتا ہے۔ جب آگاہی ہو گی تب ہی مقصد حاصل کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

سابق چیف جسٹس سے ڈیم کی تشہیری مہم کی لاگت سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ڈیم کی تشہیری مہم اور اشتہارات پبلک سروس میسیج میں کور ہوتے ہیں۔ یہ سب کچھ عدالتی حکم پر ہوا ہے۔ پانچ ججز پر مشتمل بنچ تھاجس نے یہ حکم جاری کیا تھا ، اُس میں اکیلے چیف جسٹس نہیں تھا۔

ڈیم فنڈ اور ڈیم کی تعمیر پر ریٹائرمنٹ کے بعد پہرہ دینے سے متعلق سوال کے جواب میں سابق چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے عملدرآمد بینچ تشکیل دے دیا ہے ، اس بینچ کے پانچ ممبرز ہیں جن میں مستقبل کے تین چیف جسٹس ہیں۔ انشاء اللہ یہ بینچ اپنا کام بخوبی سرانجام دے گا۔ علی احمد کُرد کے بیان کہ'' ثاقب نثار متنازعہ اور ناکام چیف جسٹس رہے ہیں'' سے متعلق سوال کے جواب میں سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے مُسکرا کر کہا کہ مجھے اس بات کا علم نہیں ہے میں نے تو یہ سُنا بھی نہیں۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اُردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو میں مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: