ا ید ھی فاؤنڈیشن لاہور کی ماہ فروری2019ء کی کارکردگی رپورٹ

7897مریضوں اور میتوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایاگیا

پیر 4 مارچ 2019 16:39

ا ید ھی فاؤنڈیشن لاہور کی ماہ فروری2019ء کی کارکردگی رپورٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2019ء) ایدھی ترجمان کے مطابق ماہ فروری2019ء ایدھی ویلفیئر سینٹروں کی جانب سے ملنے والی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق جس میں مختلف علاقوں میں ہونے والے مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والی157افراد کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے بلا معاوضہ مختلف جگہ منتقل کیا گیا۔اور زخمی ہونے والی342افراد کو ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔

جبکہ6197 مریضوں کو گھروں سے ہسپتالوںاور ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا1700 میتوں کو ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

41لاوارث میتوں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے میتوں کو ایدھی سرد خانے میں رکھا گیا اوراید ھی غسل خانیمیں41میتوں کو غسل ، کفن کے بعدشہرِخاموشاں اورمیانی صاحب قبرستان میںامانتاً دفن کیا گیا۔بلقیس ایدھی ہوم لاہور میں داخل ہونے والی383افراد میں سے 130کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایا۔ اید ھی فری ڈسپنسری کے تحت9558مریضوں کوطبی امداد/ادویات فراہم کی گئیں۔ ایدھی فری لنگر کے تحت 12394 افراد کوایک وقت کا کھانا فراہم کیا گیا۔ ایدھی ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کیلئے ایدھی ایمرجنسی نمبر 115پر فوری اطلاع دیں۔